جی ایچ کیو حملہ کیس کا فیصلہ آگیا، عمر ایوب سمیت اہم رہنما گرفتار
Webdesk
|
5 Dec 2024
راولپنڈی: 9مئی کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی۔
ذرائع کے مطابق جج امجد علی شاہ نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فرد جرم کمرہ عدالت میں پڑھ کر سنائی۔
عدالت 23 ملزمان کو پہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے۔ اشتہاری قرار دیے گئے ملزمان میں شہباز گل، ذلفی بخاری اور مراد سعید بھی شامل ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کے علاوہ شیخ رشید سمیت دیگر ملزمان پر بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے، مجموعی طور پر 100 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔
سماعت کے دوران اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے ملزمان کی موجودگی میں چارج شیٹ پڑھ کر سنائی، ملزمان پر بغاوت، سازش مجرمانہ، دہشتگردی، اقدام قتل، توڑ پھوڑ اور دیگر الزامات تھے۔ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا
سماعت کے بعد اڈیالہ جیل گیٹ نمبر پانچ پر پولیس نے کریک ڈاون کرتے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت، ملک احمد چٹھہ سمیت 4 پی ٹی آئی رہنماوں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق حراست میں لیے گے ملزمان کو فائنل کال پرتشدد مظاہرے پر درج ہونے والے دیگر مقدمات میں گرفتار کیا ہے، جن کو کل مجاز عدالتوں میں پیش کیا جائے گا۔
Comments
0 comment