عوام مہنگائی میں پس رہے ہیں، رمضان میں قیمتوں میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں، وزیراعظم
ویب ڈیسک
|
11 Mar 2024
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں ہوگا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا، جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس کے دوران کابینہ ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دورِ حکومت میں مہنگائی پر قابو اولین ترجیح ہے، رمضان المبارک میں اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی میں پِس رہے ہیں، اشرفیہ کو سبسڈیز دی جارہی ہیں. ٹیکس چوروں اور ٹیکس چوری میں ملی بھگت کرنے والے افسران دونوں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ سرکاری اداروں میں کالی بھیڑوں کی نشاندہی کرکے انہیں کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس میں اضافہ نہیں بلکہ ٹیکس بیس میں اضافہ کریں گے. معیشت کی بحالی ہمارا اولین ایجنڈا ہے۔
Comments
0 comment