عید پر عمران خان کو نماز ادائیگی سے روک دیا گیا

ویب ڈیسک
|
1 Apr 2025
سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کو نماز عید کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ اُن سے ملاقات کیلیے کوئی پارٹی رہنما اور فیملی ممبر بھی نہیں پہنچا۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث عمران خان کو اڈیالہ جیل میں نماز ادائیگی کی اجازت نہیں دی گئی اور انہیں اپنے سیل تک محدود رکھا گیا جبکہ بشریٰ بی بی کے ساتھ بھی ایسا ہی کچھ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر نماز ادائیگی کی اجازت نہیں دی گئی۔
دوسری جانب بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے عید کے روز ملاقات کیلئے کوئی فیملی ممبر یا پارٹی رہنما ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل نہیں پہنچا جبکہ بشری بی بی کی فیملی سے بھی ملاقات کیلیے کوئی بھی جیل نہیں پہنچا۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی یا بشریٰ بی بی سے عید پر ملاقات کی کوئی درخواست نہیں دی گئی، بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی فیملی نے عید کے دوسرے دن ملاقات کی درخواست کی ہے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل حکام کی جانب سے درخواست پر تاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا، منگل کو فیملی اور وکلاء کی ملاقات طے شدہ ضابطے کے مطابق ہونی ہے۔ عید کے دوسرے روز فیملی اور وکلاء ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل جائیں گے۔
Comments
0 comment