عید پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

عید پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے
عید پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

Webdesk

|

5 Jun 2025

کراچی: شہر قائد میں عیدالاضحی کے موقع پر موسم کیسا رہے گا؟ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے اپنی پیش گوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ عید قرباں کے موقع پر کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

 رپورٹ کے مطابق عید کے تینوں روز موسم گرم رہے گا اور شہر کا درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کر سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق نمی کا تناسب صبح کے وقت 60 فیصد جب کہ شام کے وقت 70 فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے، جس کے باعث درجہ حرارت کی شدت زیادہ محسوس کی جا سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عید کے دوران سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی، جو جزوی حد تک موسم کی شدت کو کم کر سکتی ہیں، تاہم گرمی اور حبس کی کیفیت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

ادھرمحکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے حوالے سے بھی تازہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ شہر کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 29.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔دوسری جانب سندھ کے دیگر شہروں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!