الیکشن میں مداخلت کے الزامات پر پاک فوج کا سخت ردعمل

الیکشن میں مداخلت کے الزامات پر پاک فوج کا سخت ردعمل

فورم نے امید ظاہر کی کہ”انتخابات کے بعد کا ماحول پاکستان میں سیاسی اور معاشی استحکام لائے گا
الیکشن میں مداخلت کے الزامات پر پاک فوج کا سخت ردعمل

Webdesk

|

5 Mar 2024

راولپنڈی: آرمی چیف عاصم منیرکی زیر صدارت263ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر الیکشن میں مداخلت کے الزامات پر پاک فوج کی جانب سے  سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا۔

عام انتخابات میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے منڈیٹ کے مطابق، تمام تر مشکلات کے باوجود محفوظ ماحول مُہیا کرنے پر فورم نے سول انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا۔

فورم نے اس بات کا اظہار کیا کہ”پاکستان کی مسلح افواج نے دیئے گئے مینڈیٹ کے مطابق عام انتخابات 2024 کے انعقاد کے لیے عوام کو محفوظ ماحول فراہم کیا اور اس سے زیادہ افواج ِ پاکستان کا انتخابی عمل سے کوئی تعلق نہیں تھا“

 فورم نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ ”کچھ مخصوص مگر محدود سیاسی عناصر، سوشل میڈیا اور میڈیا کے کچھ سگمنٹس کی طرف سے مداخلت کے غیر مصدقہ الزامات کے ساتھ پاکستان کی مسلح افواج کو بدنام کر رہے ہیں جو انتہائی قابل مذمت ہے“  

 بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ”گڈ گورننس، معاشی بحالی، سیاسی استحکام اور عوامی فلاح و بہبود جیسے حقیقی مسائل پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے، یسے مفاد پرست عناصر کی پوری توجہ اپنی ناکامیوں کوپس پشت ڈال کر سیاسی عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال پیدا کرنے پر مرکوز ہے“

 فورم نے اس بات پر زور دیا کہ”غیر آئینی اور بے بنیاد سیاسی بیان بازی اور جذباتی اشتعال انگیزی کا سہارا لینے کی بجائے ثبوت کے ساتھ مناسب قانونی عمل کی پیروی کی جائے“

 فورم نے امید ظاہر کی کہ”انتخابات کے بعد کا ماحول پاکستان میں سیاسی اور معاشی استحکام لائے گا،جس کے نتیجے میں امن اور خوشحالی آئے گی“فورم اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہے کہ؛”جمہوری استحکام ہی ملک کے لئے آگے بڑھنے کا راستہ ہے“

فورم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ”عسکری قیادت چیلنجز اور خطرات سے پوری طرح باخبر ہے اور پاکستان کے عوام کی حمایت کے ساتھ اپنی آئینی ذمہ داریوں کو نبھانے کے لیے پرعزم ہے“۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!