آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی بشری بی بی کیلیے سافٹ کارنر رکھتے تھے، جاوید چوہدری
سابق خاتون اول کو اسی وجہ سے بنی گالہ منتقل کیا گیا تھا، دعوی
ویب ڈیسک
|
27 May 2024
معروف صحافی جاوید چوہدری نے دعوی کیا ہے کہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی بشری بی بی کے حوالے سافٹ کارنر رکھتے ہیں۔
جاوید چوہدری نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ بشریٰ بی بی سے متعلق آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سوفٹ کارنر رکھتے تھےکہ پرہیز گار خاتون ہیں۔
انہوں نے دعوی کیا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور ندیم انجم کا خیال تھا کہ بشری بی بی کو عبادت کا مسئلہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ خاتون ہونے کی وجہ سے انہیں جیل سے بنی گالہ منتقل کر کے سہولیات دی گئیں لیکن سابق خاتون اول نے عدالت سے خود جیل منتقل ہونے کی درخواست کی اور اب وہ بہت تکلیف میں ہیں۔
واضح رہے کہ بشری بی بی کو توشہ خانہ اور عدت میں نکاح کیس پر عدالت نے قید کی سزا دی تھی۔
Comments
0 comment