آئندہ کوئی بھی پوسٹ بانی پی ٹی آئی کی اجازت کے بغیر نہیں ہوگی، علی محمد خان
Webdesk
|
31 May 2024
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ آئندہ بانی ٹی آئی کے آفیشل ایکس اکائونٹ سے کوئی بھی ٹویٹ بغیر اجازت کے نہیں کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کے آفیشل ایکس ہینڈل سے شیخ مجیب الرحمان کی پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر ایف آئی اے سائبر وِنگ کا انکوائری کا فیصلہ کیا تھا ۔
ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد سے بانیِ چیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں انکوائری کے لئے رابِطہ بھی کیا اور ٹیم تفتیش کیلیے اڈیالہ پہنچی ۔تاہم عمران خان نے شامل تفتیش ہونے سے انکار کردیا۔
پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں اس حوالے سے اس پیشرفت پر بات کی گئی جس کے بعد علی محمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس ہینڈل سے متنازع ٹویٹ پر پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں اہم فیصلے ہوں گے اور آئندہ کوئی بھی پوسٹ بانی پی ٹی آئی کی اجازت کے بغیر نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے نے متنازع ٹویٹ پر عمران خان، بیرسٹر گوہر خان، عمر ایوب اور رف حسن سے تفتیش کرنا ہے۔علی محمد خان نے کہا کہ ہمارے قائد کا موقف ہے کہ سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے۔
Comments
0 comment