آئی جی اسلام آباد کو نہ ہٹایا تو اگلا دھرنا اس کے خلاف ہوگا، علی امین گنڈا پور کی دھمکی

آئی جی اسلام آباد کو نہ ہٹایا تو اگلا دھرنا اس کے خلاف ہوگا، علی امین گنڈا پور کی دھمکی

کے پی ہاس میں کے پی پولیس کے اہلکاروں پر تشدد کیا گیا، مجھیاندازہ ہوگیا تھا کہ میری گرفتاری وقار کے ساتھ نہیں ہوگی۔
آئی جی اسلام آباد کو نہ ہٹایا تو اگلا دھرنا اس کے خلاف ہوگا، علی امین گنڈا پور کی دھمکی

Webdesk

|

8 Oct 2024

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین نے کہا کہ ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ کے دوران آئی جی اسلام آباد میرا فون لے کر گئے، جتنے بھی پی ٹی آئی کارکنان گرفتار ہیں انہیں رہا کرائیں گے۔

ذرائع کے مطابق کے پی اسمبلی میں بات کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو وارننگ دیتا ہوں آئی جی اسلام آباد کو نہ ہٹایا تو دھاوا بولیں گے، اس آئی جی نے کے پی حکومت کی ملکیت پر حملہ کیا ہے، ہم دوبارہ اسلام آباد آرہے ہیں کیا آپ سب تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کے پی ہاس میں کے پی پولیس کے اہلکاروں پر تشدد کیا گیا، مجھیاندازہ ہوگیا تھا کہ میری گرفتاری وقار کے ساتھ نہیں ہوگی۔

 ڈی پی او سے بات ہوئی تو اس نے کہا میرے چھوٹے بچے ہیں میرا نام مت لینا ورنہ نوکری چلی جائے گی، اس نے مجھے کہا تھا پشاور پہنچانے کی ضمانت نہیں دے سکتا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اپنے ورکرز کو سلام پیش کرتا جنہوں نے اس ظلم اور فسطائیت کا سامنا کیا، گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکا دینا ہے اور وہ دھکا بھی ہم ہی دیں گے

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!