آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری

آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری

پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر اسی ہفتے موصول ہونیکا امکان ہے۔
آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری

Webdesk

|

29 Apr 2024

پاکستان کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے 1.1 ارب ڈالر جاری کرنیکی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے قرض کی قسط جاری کرنے کی منظوری واشنگٹن میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں دی۔

 آئی ایم ایف اس بارے میں جلد باقاعدہ اعلامیہ جاری کرے گا، پاکستان کو  1.1 ارب  ڈالر اسی ہفتے موصول ہونیکا امکان ہے۔

ارینجمنٹ معاہدے کے تحت پاکستان آئی ایم ایف سے 1.9 ارب ڈالر موصول کرچکا ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کا وفد قسط جاری کرنے کی سفارش کر چکا تھا۔ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے تحت پاکستان کو تیسری اور آخری قسط موصول ہوگی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!