آئینی ترامیم کا مقصد سپریم کورٹ پر شب خون مارنا ہے، بیرسٹر سیف

آئینی ترامیم کا مقصد سپریم کورٹ پر شب خون مارنا ہے، بیرسٹر سیف

یہ ترامیم آئین سے غداری کے سوا کچھ نہیں ہے
آئینی ترامیم کا مقصد سپریم کورٹ پر شب خون مارنا ہے، بیرسٹر سیف

Webdesk

|

15 Sep 2024

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم سپریم کورٹ پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔

بیرسٹر سیف کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ یہ ترامیم آئین سے غداری کے سوا کچھ نہیں ہے،جعلی حکومت آئینی ترامیم کی ناکام کوشش کر رہی ہے، ترامیم سپریم کورٹ پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ والے آئینی ترامیم کے ذریعے ایک بار پھر سپریم کورٹ پر حملہ آور ہو رہے ہیں۔ ترامیم کیلئے جعلی اتحادی حکومت ٹولیوں کی شکل میں گھوم پھر رہی ہے، بغض عمران خان میں جعلی حکومت آئین روندنے کیلئے بھی تیار ہے۔

صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جعلی حکومت سے ملی ہوئی الیکشن کمیشن کے منہ پر بھی طمانچہ رسید کیا، الیکشن کمیشن نے ملک کی تباہی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔

بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی اعلی عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے، آزادی سلب نہیں کرنے دیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!