باچا خان ایئرپورٹ 22 اکتوبر تک کیلیے بند، پروازیں منسوخ
ایئرپورٹ انتظامیہ نے رن وے کے مرمتی کام کے باعث اسے 22 اکتوبر تک کیلیے بند کردیا ہے
ویب ڈیسک
|
19 Oct 2024
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں قائم باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو مرمتی کام کے باعث 22 اکتوبر تک بند کر دیا گیا۔
انتظامیہ کے مطابق رن وے کی تعمیر و مرمت کے سبب باچا خان ایئر پورٹ کو بند کیا گیا ہے۔ ایئر پورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تعمیری و مرمتی کام کے باعث بیشتر پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ متعدد کو اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔
انتظامیہ نے مسافروں سے پریشانی پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رن وے کا کام مقررہ وقت پر مکمل کرلیا جائے گا۔
Comments
0 comment