بچوں کی اسمگلنگ کا کیس، صارم برنی کی اہلیہ کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ
ویب ڈیسک
|
12 Dec 2024
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے بچوں کی امریکا اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے مقدمے میں ملزمہ عالیہ صارم برنی کی عبوری ضمانت کی توثیق کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عثمان احمد خان کی عدالت کے روبرو بچوں کی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے مقدمے میں صارم برنی کی اہلیہ ملزمہ عالیہ صارم برنی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے ملزمہ عالیہ صارم برنی کی عبوری ضمانت کی توثیق کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عبوری ضمانت کی توثیق کا فیصلہ 23 دسمبر کو سنائے جانے کا امکان ہے۔
پراسیکیوشن کے مطابق مقدمے کا مرکزی ملزم صارم برنی عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے۔ مقدمہ میں ملزمہ عالیہ صارم برنی نے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔
مقدمہ میں ملزمان حمیرا، مدیحہ اور بشارت مفرور ہیں۔ ملزمان کیخلاف ایف آئی اے میں انسانی بچوں کی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کا مقدمہ درج ہے۔
Comments
0 comment