بھارت دوبارہ پاکستان پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کر سکتا، خواجہ آصف
ہم اچھے ہمسائے کی طرح خطے میں امن چاہتے ہیں
Webdesk
|
3 May 2026
سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک فوج نے بھارت کو شکست دے کر اس کا غرور مٹی میں ملایا، بھارت دوبارہ پاکستان پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کرے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت افغانستان کے ذریعے پراکسی وار کر رہا ہے،افغانستان بھارت کی پراکسی بنا ہوا ہے، پاکستانی اور افغان طالبان کو بھارت کی سرپرستی حاصل ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ہم اچھے ہمسائے کی طرح خطے میں امن چاہتے ہیں، ذاتی مفادات کو پیچھے رکھ کر قومی مفادات کو ترجیح دینی چاہیے۔
Comments
0 comment