بھارت کے جنگی عزائم سے متعلق ٹرمپ کا بڑا دعوی

بھارت کے جنگی عزائم سے متعلق ٹرمپ کا بڑا دعوی

امریکی ولی عہد کے ساتھ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو
بھارت کے جنگی عزائم سے متعلق ٹرمپ کا بڑا دعوی

ویب ڈیسک

|

19 Nov 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت پاکستان پر دوبارہ جنگ مسلط کرنے والا تھا جسے میں نے رکوا دیا۔

وائٹ ہاؤس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان نہ صرف پچھلا تنازع تھمایا بلکہ ایک نئی جنگ، جو دوبارہ بھڑکنے والی تھی، اسے بھی رکوا دیا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اب تک "آٹھ بڑے عالمی تنازعات" کو روکنے میں کردار ادا کیا اور جنوبی ایشیا میں امن کی بحالی بھی انہی میں سے ایک ہے۔

ٹرمپ کے مطابق دونوں ممالک اب بہتر سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور تجارتی روابط کو بڑھا کر کشیدگی کم کی جا سکتی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!