بھارت کے ساتھ جنگ کا خطرہ ٹلا نہیں ہے، وزیردفاع
Webdesk
|
21 Nov 2025
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ جنگ کا خطرہ ٹلا نہیں ہے،جنگ کا خطرہ ابھی بھی موجود ہے۔
خواجہ آصف کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھاکہ پراکسی وارکبھی ختم نہیں ہوئی، دہائیوں سے چل رہی ہے، پراکسی وار ماڈرن وارفیئرکا ایک ٹول ہے۔
انہوں نے کہا کہ پراکسی وار 80 کی دہائی میں شروع ہوئی، لاہور اور راولپنڈی میں دھماکے ہوئے۔پراکسی وار میں اب شدت آئی ہے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ بھارت کے ساتھ ایک اورجنگ کا خطرہ تھا، مئی کی جنگ کے فوری بعد امکان تھا، بھارت کے ساتھ اب بھی جنگ کا خطرہ ہے، بھارت کے ساتھ جنگ کا خطرہ ٹلا نہیں ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف ہماری فتح کی سرٹیفکیشن امریکا دے رہا ہے، امریکی صدر نے مداخلت کرکے جنگیں بند کروائیں۔
خیال رہے کہ مئی میں معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا، پاک فضائیہ نے رافیل سمیت 7 طیارے مار گرائے تھے اور ایس 400 دفاعی نظام بھی تباہ کیا تھا۔
Comments
0 comment