بھارتی پرچم والے بحری جہاز کے پاکستان میں داخلے پر پابندی

بھارتی پرچم والے بحری جہاز کے پاکستان میں داخلے پر پابندی

پاکستان نے یہ قدم جواب میں اٹھایا ہے
بھارتی پرچم والے بحری جہاز کے پاکستان میں داخلے پر پابندی

ویب ڈیسک

|

4 May 2025

پاکستان نے بھارتی پرچم بردار جہازوں پر پاکستانی بندرگاہوں میں داخلے کی پابندی عائد کر دی۔

پاکستان نے بھارت کے ساتھ حالیہ سمندری کشیدگی کے پیش نظر اہم فیصلہ کرتے ہوئے بھارتی پرچم بردار تمام تجارتی و غیر تجارتی جہازوں کے پاکستانی بندرگاہوں میں داخلے پر فوری پابندی لگا دی ہے۔

وزارت بحری امور کے اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ قومی سلامتی، بحری خودمختاری اور اقتصادی مفادات کے تحفظ کیلئے کیا گیا۔

حکام کے مطابق پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو بھی بھارتی بندرگاہوں میں جانے سے روک دیا گیا، ہنگامی حالات میں استثنیٰ کا فیصلہ انفرادی بنیاد پر کیا جائے گا۔

یہ اقدام بھارت کی جانب سے پاکستانی جہازوں پر پابندی کے جواب میں لیا گیا ہے۔

حالیہ ہفتوں میں دونوں ممالک کے درمیان سمندری محاذ پر کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ بھارت نے پہلے ہی پاکستانی پرچم بردار جہازوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور مواصلاتی رابطے بھی معطل کر دیے ہیں۔

وزارت بحری امور کے ترجمان نے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان کی مضبوط بحری پالیسی کا مظہر ہے جو ملکی مفادات کے تحفظ کیلئے واضح پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!