بھارتی طیاروں کیلیے پاکستانی فضائی حدود پر پابندی میں توسیع

بھارتی طیاروں کیلیے پاکستانی فضائی حدود پر پابندی میں توسیع

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے نوٹم جاری کردیا
بھارتی طیاروں کیلیے پاکستانی فضائی حدود پر پابندی میں توسیع

Webdesk

|

19 Nov 2025

پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود بندش میں مزید توسیع کردی۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان نے بھارتی طیاروں کے فضائی بندش میں 23 دسمبر  تک توسیع کی ہے،

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے  بھارتی طیاروں کے لیے فضائی بندش میں توسیع کا نیا نوٹم جاری کردیا۔

نوٹم میں کہا گیا ہے کہ تمام بھارتی مسافر اور ملٹری طیاروں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود بند رہے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے لیے 23 اپریل 2025 سے فضائی حدود بند کی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے بھارتی ایئرلائنز کو اب تک اربوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ چکا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!