بجلی چوری کرنے پر ایف آئی آر ہوگی، صدر نے منظوری دے دی

بجلی چوری کرنے پر ایف آئی آر ہوگی، صدر نے منظوری دے دی

صدر مملکت نے کریمنل لا ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا
بجلی چوری کرنے پر ایف آئی آر ہوگی، صدر نے منظوری دے دی

ویب ڈیسک

|

13 Dec 2023

ملک بھر میں بجلی چوری کی روک تھام کیلیے صدر مملکت نے کریمنل لا ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دے دی، جس کے بعد اب قانون کے تحت بجلی چوری پر ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

کریمنل لا میں متعارف کرائے گئی ترمیم کو آرڈیننس کے ذریعے جاری کرنے کا مقصد پاکستان پینل کوڈ 1860 کے سیکشن 462 (O) میں ترمیم کرنا تھا کیونکہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو اس سے قبل بجلی چوری کے واقعات کی ایف آئی آرز درج کرانے میں مشکلات کا سامنا تھا۔

نئے آرڈیننس کے تحت بجلی چوری کے واقعات قابل دست اندازی جرم ہوں گے۔ 

آرڈیننس کے بعد بجلی چوری نہ صرف گریڈ 17 يا اُوپر کے افسر بلکہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سی ای اوز کے نامزد کردہ افراد کی شکایت پر قابل دست اندازی جرم ہوگی۔ 

صدر مملکت نے آرڈیننس آئین کے آرٹیکل 89 ایک کے تحت جاری کیا۔

آرڈیننس سے توانائی کے شعبے میں ہونے والی تقریباً 590 ارب روپے کی بجلی چوری پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!