بجلی کی قیمت میں 20 روپے فی یونٹ کمی کا فارمولا تیار
اگر کمی ہوتی ہے تو گھریلو صارفین کو مارچ سے ریلیف ملے گا
ویب ڈیسک
|
3 Jan 2025
حکومت نے بجلی کی قیمت میں 20 روپے فی یونٹ تک کمی کا فارمولا تیار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظرثانی کے تحت بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کی سمری تیار کی ہے۔
حکومت نے معاہدوں پر نظرثانی کے بعد ٹیکس سرچارج میں بھی کمی کا فیصلہ کیا ہے جس کی سمری تیار کرلی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے فارمولا تیار کرلیا ہے اور امکان ہے کہ مارچ میں بجلی سستی ہوجائے۔
بجلی کی قیمت کم ہونے کا براہ راست فائدہ گھریلو صارفین کو ہوگا تاہم اس کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے جبکہ کابینہ سے بھی اس کی منظوری لی جائے گی۔
Comments
0 comment