بجلی سستی کرنے کا اعلان
![بجلی سستی کرنے کا اعلان](https://dialoguepakistan.com/ur/upload/media/posts/2025-02/12/bjly-ssty-khrny-kh-aaln_1739373899-b.jpg)
Webdesk
|
12 Feb 2025
اسلام آباد : حکومت پاکستان نے ملک بھر کے بجلی صارفین کو خوشخبری سنادی، جس کے مطابق سرکاری ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے۔
سرکاری تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 22 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جبکہ کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 23 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ یہ کمی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف پی اے) کی مد میں کی گئی ہے۔
سرکاری ڈسکوز کے صارفین کیلئے یہ کمی دسمبر کے ایف پی اے کے تحت لاگو کی گئی ہے، جبکہ کے الیکٹرک صارفین کیلئے نومبر کے ایف پی اے کے تحت بجلی کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ قیمتی کمی فروری کے بجلی کے بلوں پر لاگو ہوگی، جس سے ملک بھر کے صارفین کو ریلیف ملے گا۔
یہ اقدام عوام کو مہنگائی کے بڑھتے ہوئے بوجھ سے کچھ حد تک نجات دلانے کی کوشش ہے اور صارفین کیلئے بجلی کے بلوں میں نمایاں کمی کا باعث بنے گا۔
Comments
0 comment