بجٹ 25-2024، اخراجات میں کمی ،خالی سرکاری اسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ

بجٹ 25-2024، اخراجات میں کمی ،خالی سرکاری اسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ

بجٹ تقریر کا آغاز ہوتے ہی سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے شدید احتجاج اور نعرے بازی کرتے ہوئے اسپیکر کی ڈائس کا گھیراؤ کیا
بجٹ 25-2024، اخراجات میں کمی ،خالی سرکاری اسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ

Webdesk

|

12 Jun 2024

اسلام آباد :وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے 18 ہزار 877 ارب روپے کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا ، قومی اسمبلی میں بجٹ پر وزیر خزانہ کی تقریر جاری ہے۔

 بجٹ تقریر کا آغاز ہوتے ہی سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے شدید احتجاج اور نعرے بازی کرتے ہوئے اسپیکر کی ڈائس کا گھیراؤ کیا اور حکومت کے خلاف جبکہ عمران خان کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ اقتصادی اور معاشی معاملات کے پیش نظر حکومت نے اخراجات میں کمی اور خالی سرکاری اسامیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے سالانہ 41 ارب روپے کی بچت ہوگی۔لاہور اور کراچی ایئرپورٹس کو بھی تھرڈ پارٹی کو دیا جائے گا۔

وزیر خزانہ نے بتایاکہ اسلام آباد ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے حوالے سے مختلف کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کی اور بولیاں لگائی ہیں، جلد اس کو حتمی شکل دی جائے گی جبکہ اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹ کو بھی آؤٹ سورس کیا جائے گا۔

بے نظیر انکم سپورٹ کا بجٹ 27 فیصد اضافے سے 593 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے دوران بے نظیر انکم سپورٹ کے بجٹ کے لیے 593 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، جبکہ بی آئی ایس پی کے تحت مالی خود مختاری پروگرام متعارف کرایا جائے گا، گریجویشن ایںڈ اسکلز پروگرام کا آغاز کرنے جارہی ہے۔

بجٹ 25-2024میں وفاقی حکومت نے کم سے کم ماہانہ تنخواہ کو 32 ہزار روپے سے بڑھا کر 36  ہزار  روپے کردی ہے۔

اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق گریڈ ایک سے 16 کے سرکاری ملازمین کی قوت خرید بہتر بنانے کے لیے تنخواہوں میں پچیس  فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے جب کہ 17 سے 22 گریڈ تک افسران کی تنخواہوں بائیس اضافہ کیا جا رہا ہے۔ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں بائیس فیصد اضافہ کرنے کی تجویز ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!