بلوچستان ، بارکھان میں زلزلہ
بارکھان میں زلزلے کی شدت 3.9 اور گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

Webdesk
|
1 Apr 2025
بلوچستان کے ضلع بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بارکھان میں زلزلے کی شدت 3.9 اور گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلے کے باعث فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلے کا مرکز بارکھان سے 59 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا تھا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شہر میں زلزلے کی شدت4.7 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کراچی کے شمال میں 75 کلومیٹر دور تھا۔
Comments
0 comment