بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات، چار دن میں 7 جاں بحق، 391 زخمی
20 جولائی کو سب سے زیادہ 104 افراد زخمی ہوئے، ریسکیو رپورٹ
ویب ڈیسک
|
25 Jul 2024
کوئٹہ: بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر چار روز کے دوران ہونے والے ٹریفک حادثات میں 391 افراد زخمی جبکہ 7 شہری جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کی جانب سے جاری 20 سے 23 جولائی 2024 کے واقعات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چار دن کے دوران بلوچستان کی قومی شاہروں پر یہ حادثات پیش آئے۔
سب سے زیادہ ٹریفک حادثات کوئٹہ کراچی شاہراہ پر پیش آئے اور بیس جولائی کو سب سے زیادہ 104 افراد زخمی ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثات کے بعد زخمی شہریوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے متعدد کو طبی امداد دینے کے بعد گھروں کو روانہ کردیا گیا جبکہ کچھ تاحال اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
Comments
0 comment