بلوچستان کے اسکولوں میں طالب علموں کیلیے قرآن مجید کی تعلیم لازمی قرار

بلوچستان کے اسکولوں میں طالب علموں کیلیے قرآن مجید کی تعلیم لازمی قرار

وزیراعلی کی زیر صدارت اجلاس میں کابینہ نے منظوری دے دی
بلوچستان کے اسکولوں میں طالب علموں کیلیے قرآن مجید کی تعلیم لازمی قرار

ویب ڈیسک

|

23 May 2024

بلوچستان حکومت نے طالب علموں کیلیے اسکول میں قرآن مجید کی تعلیم کو لازمی قرار دے دیا۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے  مطابق وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس 21 اور بائیس مئی کو کوئٹہ میں ہوا۔

ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق کابینہ نے مسلم طالب علموں کیلیے اسکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم کو لازمی قرار دے دیا، جس کے تحت دیگر مضامین کی طرح اب قرآن مجید بھی پڑھایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے صحت اور تعلیم کے بہتری کیلیے افسران اور ملازمین کی ترقیوں کو کارکردگی سے مشروط کردیا اس کے علاوہ کابینہ نے کم عمری میں شادی کی روک تھام اور گھریلو تشدد کے خاتمے کے لیے ترمیمی بل کی منظوری بھی دے دی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!