بلوچستان طالب علم اغوا کیس میں 13ویں روز پیشرفت، 2 گرفتار
مصور کاکڑ کی عدم بازیابی پر احتجاجی مظاہرہ جاری
ویب ڈیسک
|
28 Nov 2024
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے 13 روز قبل اسکول سے واپسی پر اغوا ہونے والے کمسن بچے مصور کاکڑ کے کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مغوی بچہ محمد مصور کاکڑ کی تیرہویں روز بھی عدم بازیابی پر لواحقین ودیگر سیاسی وتاجر تنظیموں کا دھرنا بدستور جاری ہے۔
تفتیش میں اب پیشرفت یہ ہوئی ہے کہ پولیس نے اغوا کاروں کو گھر کرایے پر دینے کے الزام میں مالک مکان اور پراپرٹی ڈیلر کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
Comments
0 comment