بنوں میں آپریشن کے دوران 22 خوارج ہلاک
ویب ڈیسک
|
25 Nov 2025
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں کارروائی کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ پراکسی گروہ فتنہ الخوارج کے 22 شرپسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 24 اور 25 نومبر کی شب خفیہ اطلاع کی بنیاد پر بنوں میں کارروائی کی اور خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔
فائرنگ کے تبادلے میں 22 خوارج ہلاک ہوئے جن میں مطلوب دہشت گرد بھی شامل ہیں جبکہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، بارودی مواد، ایمونیشن بھی برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائی بھی عزم استحکام پاکستان کے تحت کی گئی ہے اور علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
وزیراعظم شہباز شریف، صدر مملکت اور وزیر داخلہ سمیت دیگر نے کامیاب کارروائی پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
Comments
0 comment