بانی چیئرمین اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس دائر
ویب ڈیسک
|
19 Dec 2023
سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، قومی احتساب بیورو نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ تحائف کا ریفرنس دائر کردیا گیا۔
نیب نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس دائر کیا۔ نیب راولپنڈی کی جانب سے دائر ریفرنس میں 2 ملزمان کے نام شامل ہیں۔
احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس نے ریفرنس کی جانچ پڑتال شروع کردی۔ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ وزارت عظمی کے دوران بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو مختلف سربراہان مملکت کی جانب سے 108 تحائف ملے ، 108 تحائف میں سے 58 تحائف ملزمان نے رکھ لیے، تحائف کی کم مالیت ظاہر کرکے رکھے گئے۔
ملزمان نے سعودی ولی عہد سے ملنے والا جیولری سیٹ بھی کم مالیت پر حاصل کیا، بشری بی بی نے سعودی ولی عہد سے ملنے والا جیولری سیٹ توشہ خانہ میں جمع نہیں کروایا، ملزمان تحائف توشہ خانہ میں جمع کرواںے کے پابند تھے۔
Comments
0 comment