2 hours ago
سعودی عرب: مسجد الحرام کے اطراف مضبوط فضائی حصار قائم
سعودی فضائی دفاعی فورسز ہر قسم کے فضائی خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
Webdesk
|
24 May 2026
سعودی عرب نے حجاج کرام کے تحفظ کے لیے جامع دفاعی انتظامات مکمل کرلیے۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حج کے دوران مقدس ترین مقامات کی فضائی نگرانی سخت کردی گئی ہے، سعودی وزارت دفاع نے دفاعی نظام نصب کرنے کی ویڈیو بھی جاری کردی۔
رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام کے اطراف مضبوط فضائی حصار قائم کردیا۔
حج کے مقدس مقامات منی، مزدلفہ اور میدان عرفات کے گرد بھی کڑی فضائی نگرانی کی جا رہی ہے، حجاج کی سکیورٹی، سلامتی اور اطمینان یقینی بنانے کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے گئے ہیں۔
سعودی وزارت دفاع کے مطابق سعودی فضائی دفاعی فورسز ہر قسم کے فضائی خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
Comments
0 comment