چین: کوئلے کی کان میں دھماکے سے 82 سے زائد ہلاک

چین: کوئلے کی کان میں دھماکے سے 82 سے زائد ہلاک

معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور واقعے کے ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے گی۔
چین: کوئلے کی کان میں دھماکے سے 82  سے زائد ہلاک

Webdesk

|

24 May 2026

بیجنگ: چین میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 82 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے شہر چینگ زی کی لیوشین یو کوئلہ کان میں گزشتہ شام گیس بھر جانے کے باعث دھماکا ہوا جس میں ابتدائی طور پر 8 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ملی۔

بعد ازاں خبر ایجنسی نے چینی حکام کے حوالے سے بتایا کہ کوئلے کی کان میں ہونے والے دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 82 ہو گئی ہے جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور واقعے کے ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!