2 hours ago
اسرائیلی حراست سے رہا ہونے کے بعد اسپین پہنچنے والے فلوٹیلا کارکنان پر پولیس کا تشدد
Webdesk
|
24 May 2026
غزہ: غزہ جانے والے فلوٹیلا کے 6 کارکنوں کی اسرائیلی حراست سے رہائی کے بعد اسپین واپسی کے موقع پر پولیس نے فلوٹیلا کارکنان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق واقعہ شمالی اسپین کے شہر بلبا کے ائیرپورٹ پر اس وقت پیش آیا جب کارکنوں کے حامیوں کی بڑی تعداد ائیرپورٹ کے ہال میں ان کے استقبال کے لیے موجود تھی۔
رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ جب ایک کارکن کے رشتہ دار نے ان سے ملنے کی کوشش کی تو ایک پولیس اہلکار نے اسے سختی سے روک دیا جس پر دونوں جانب سے تلخ کلامی اور جھگڑا شروع ہوگیا۔
سوشل میڈیا پر جو ویڈیوز سامنے آرہی ہیں اُن میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ائیرپورٹ پر موجود پولیس اہلکاروں نے لاٹھیوں کا استعمال کرتے ہوئے فلوٹیلا کارکنوں اور ان کے استقبال کے لیے موجود افراد کو نشانہ بنایا، کچھ افراد کو زمین پر گرا دیا گیا اور بعض کو گھسیٹا گیا۔
علاقائی پولیس فورس ارٹزائنٹزا کے بیان کے مطابق 4افراد کو گرفتاری میں مزاحمت اور پولیس اہلکاروں پر حملے کے الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے۔
Comments
0 comment