2 hours ago
بکریاں کھیتوں میں جانے پر ملزمان کا خاتون پر تشدد، 30 بکریاں بھی ساتھ لے گئے
ملزمان نے طیش میں آکر متاثرہ خاتون کے گھر کو آگ لگا دی، جس کی لپیٹ میں آکر مزید دو قریبی گھر بھی جل گئے۔
Webdesk
|
24 May 2026
بہاولپور: یزمان کے علاقے میں کھیتوں میں بکریاں جانے کے معمولی تنازع پر ملزمان نے ایک خاتون کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
واقعے کے مقدمے کے مطابق، ملزمان نے طیش میں آکر متاثرہ خاتون کے گھر کو آگ لگا دی، جس کی لپیٹ میں آکر مزید دو قریبی گھر بھی جل گئے۔
آتشزدگی کے باعث گھروں میں موجود نقدی اور زیورات راکھ کا ڈھیر بن گئے، جبکہ ملزمان جاتے ہوئے متاثرین کی 30 بکریاں بھی اپنے ساتھ ہانک کر لے گئے۔
اس وحشیانہ کارروائی کے بعد متاثرہ خاندان نےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے واقعے کا نوٹس لینے اور فوری انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
Comments
0 comment