سندھ میں عیدالاضحی کی تعطیلات کا نیا نوٹیفکیشن جاری

سندھ میں عیدالاضحی کی تعطیلات کا نیا نوٹیفکیشن جاری

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 9 تا 11 ذی الحج 1447 ہجری کو عام تعطیل ہوگی۔
سندھ میں عیدالاضحی کی تعطیلات کا نیا نوٹیفکیشن جاری

Webdesk

|

24 May 2026

کراچی: حکومت سندھ نے عیدالاضحی کی تعطیلات کا نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نئے نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر 26 مئی سے 28 مئی تک تعطیل ہوں گی۔

حکومتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 9 تا 11 ذی الحج 1447 ہجری کو عام تعطیل ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عید پر دی جانے والی چھٹیاں 4 دن سے کم کر کے 3 دن کر دی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ پہلے حکومت سندھ کی جانب سے عیدالاضحی پر 4 روز کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!