تم ناگوار لوگ ہو، یہ صحافت نہیں ہے، سارا ٹنڈولکر برس پڑیں

تم ناگوار لوگ ہو، یہ صحافت نہیں ہے، سارا ٹنڈولکر برس پڑیں

تم ناگوار لوگ ہو، یہ صحافت نہیں ہے
تم ناگوار لوگ ہو، یہ صحافت نہیں ہے، سارا ٹنڈولکر برس پڑیں

Webdesk

|

22 May 2026

ممبئی: بھارتی کے مایہ ناز بیٹر سچن ٹنڈولکر کی صاحبزادی سارا ٹنڈولکر پاپا رازی پیجز پر برس پڑیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ پر سارہ اور ان کی بھابھی ثانیہ چندوک کی ویڈیو وائرل ہوئی جسے اس کیپشن کے ساتھ شیئر کیا گیا کہ موٹی والا سارا ہے، بگل (برابر) والی بھابھی ہے۔

سارا ٹنڈولکر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ویڈیو ری شیئر کی اور لکھا کہ تم ناگوار لوگ ہو، یہ صحافت نہیں ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ہمیں اکیلا چھوڑ دو، پوسٹ ڈیلیٹ ہونے کے بعد بھی سارہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کرسکتے ہیں لیکن یہ آپ کو کم ناگوار نہیں بناتا۔

سارا ٹنڈولکر کو ردعمل کو لوگوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے اور صارفین اس طرح کے رویے کے خلاف بات کرنے پر ان کی تعریف کررہے ہیں۔

یہ بات ظاہر کرتی ہے کہ کس طرح پاپارازی پیجز مشہور شخصیات کی تصاویر کا استعمال کرتے ہوئے کلک بیٹ اور قابل اعتراض پوسٹ کرتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!