بانی پی ٹی آئی سے 29 روز بعد عظمیٰ خان کی ملاقات

بانی پی ٹی آئی سے 29 روز بعد عظمیٰ خان کی ملاقات

عظمی خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی مکمل طور پر صحتیاب ہیں۔
بانی پی ٹی آئی سے 29 روز بعد عظمیٰ خان کی ملاقات

Webdesk

|

2 Dec 2025

راوالپنڈی: بانی پی ٹی آئی سے 29 روز بعدان کی بہن عظمی خان کی ملاقات ہوئی، بہن کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت ٹھیک ہے۔

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمی خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی مکمل طور پر صحتیاب ہیں۔

عظمی خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہیں، دونوں بہنوں سے مشاورت کے بعد میڈیا سے تفصیلی گفتگو کروں گی۔

ملاقات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے سیکیورٹی سخت کی گئی جبکہ اڈیالہ روڈ پر واقع تمام تعلیمی اداروں اور دکانوں کو بند کروادیا گیا۔

پی ٹی آئی نے 6 وکلا رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو بھیجی۔ فہرست میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان، سلمان اکرم راجا اور بیرسٹر سلمان صفدر کا نام شامل ہے جبکہ علی زمان، سردار نبی اور طلعت محمود کے نام بھی فہرست میں شامل تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!