بریکنگ نیوز: کرم میں جاری تنازع حل ہوگیا، امن معاہدے پر دونوں فریقین کے دستخط

بریکنگ نیوز: کرم میں جاری تنازع حل ہوگیا، امن معاہدے پر دونوں فریقین کے دستخط

نئے سال کے پہلے ہی روز بڑی خوش خبری، کرم معاہدے پر دستخط کی تصدیق ہوگئی
بریکنگ نیوز: کرم میں جاری تنازع حل ہوگیا، امن معاہدے پر دونوں فریقین کے دستخط

ویب ڈیسک

|

1 Jan 2025

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کی صورتحال پر 3 ہفتے سے جاری گرینڈ جرگہ ختم ہوگیا ہے۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق کرم امن معاہدہ طے پاگیا ہے اور فریقین نے معاہدے پر دستخط کردئے ہیں۔ فریقین کے درمیان معاہدے کا اعلان پشاور گورنر ہاؤس میں ہوگا۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے کہ سیز فائر ہوگا، گھروں میں بغیر لائسنس کے اسلحہ نہیں رکھا جائے گا۔

خٰیبرپختونخوا حکومت نے امن معاہدے پر دستخط کی تصدیق کردی جس کے بعد اب اس پر کل سے عمل شروع ہوجائے گا اور فریقین بھاری و جدید غیر قانونی ہتھیار رضاکارانہ طور پر جمع کروائیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!