بشری بی بی عمران خان کو دم درود والا پانی یا دہی کھلا سکتی ہیں، فیصل واؤڈا
ویب ڈیسک
|
2 Dec 2024
سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ مجھے تحریک انصاف پرپابندی اور خیبرپختونخوا میں گورنرراج لگتا نظر نہیں آرہا۔
فیصل واؤڈا نے اپنے ایک انٹرویو میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج سے درست طریقے سے نہیں نمٹا گیا، حکومت پی ٹی آئی کی مارکیٹنگ ٹیم ہے، یہ 7 عورتوں کا گینگ ہے جو عمران خان کی لاش پر 50 سال تک سیاست کرنا چاہتا ہے جو مرشد ہے وہی بانی پی ٹی آئی کی تباہی کا ذمہ دار اور ضامن ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ ڈیل کے تحت باہر آئے ہیں وہ ڈیل سے باہر جائیں گے تو پھر حراست میں بھی جائیں گے، دھرنے سے سب سے پہلے بشری بی بی اور گنڈاپور بھاگے، بشری بی بی جان دینے کو تیار تھیں مگر فوٹیج آگئی کہ وہ ٹہلتے ہوئے گاڑی میں بیٹھ رہی تھیں۔
فیصل واؤڈا نے کہا کہ اگر بیگم جا کر بانی پی ٹی آئی کو دم درود والا پانی پلا دیں یا دہی کھلا دیں تو ریاست ذمہ دار نہیں ہوگی اور اگر انہیں بچانا ہے تو یہی راستہ ہے کہ ان کی ملاقات نہیں کرائی جائے۔ انکا کہنا تھا کہ بشری بی بی جب عمران خان کی زندگی میں آئیں، اس کے بعد وہ گھڑی چور، مار دھاڑ پر یقین کرنے والے اور اداروں کے خلاف ہوئے، بانی پی ٹی آئی پر کرپشن نہیں بلکہ ان کی بیوی پر کرپشن کے الزام لگے۔
Comments
0 comment