بےنظیر انکم سپورٹ سے کروڑوں روپے کی 20 گریڈ کے افسران کی بیگمات کو ادائیگیاں

بےنظیر انکم سپورٹ سے کروڑوں روپے کی 20 گریڈ کے افسران کی بیگمات کو ادائیگیاں

آڈٹ رپورٹ میں 9 کروڑ روپے کے غبن کی نشاندہی کی گئی ہے
بےنظیر انکم سپورٹ سے کروڑوں روپے کی 20 گریڈ کے افسران کی بیگمات کو ادائیگیاں

ویب ڈیسک

|

30 Apr 2025

اسلام آباد: پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت سرکاری ملازمین، پنشنرز اور ان کے اہل خانہ کو غیر قانونی طور پر کروڑوں روپے کی ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔  

8 کروڑ 98 لاکھ روپے کی غیرقانونی ادائیگیاں

آڈٹ رپورٹ کے مطابق، 2,352 سرکاری ملازمین اور 704 پنشنرز کی بیگمات سمیت دیگر اہل خانہ کو بی آئی ایس پی کے تحت 8 کروڑ 98 لاکھ روپے کی ناجائز ادائیگی کی گئی۔ یہ تمام افراد پروگرام کے اہلیتی معیار پر پورا نہیں اترتے تھے۔  

گریڈ 15 سے 20 تک کے اعلیٰ عہدیدار بھی شامل

آڈٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ:  گریڈ 15 کے 263 ملازمین/پنشنرز  

- گریڈ 16 کے 42  

- گریڈ 17 کے 21  

- گریڈ 18 کے 15  

- گریڈ 19 کے 11  

- گریڈ 20 کے 3 اعلیٰ عہدیداروں نے بھی ناجائز فائدہ اٹھایا  

سیکرٹری بی آئی ایس پی نے تسلیم کیا کہ ان کے پاس رقم واپس لینے کا کوئی میکانزم نہیں ہے، البتہ وہ مجرموں کے ناموں کو عوامی کرنے کو تیار ہیں۔  

کمیٹی رکن شازیہ مری نے کہا کہ پروگرام میں غربت کے فلٹرز ہونے چاہئیں نہ کہ سرکاری ملازمت کے۔ جبکہ رکن ثناء اللہ مستی خیل نے طنزاً کہا کہ گریڈ 19 اور 20 کے ملازمین کو "گولڈ میڈل" دیا جائے۔  

پی اے سی نے کہا ہے کہ گریڈ 19 اور 20 کے تمام مجرموں کی شناخت کرنے کی ہدایت کی  جبکہ رقم واپس لینے کے طریقہ کار پر غور کرنے کا کہا  گیا ہے۔

اس کے علاوہ رقم وصول کرنے والوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!