بیرون ملک میں اسائلم لینے والے پاکستانیوں کی شہریت ختم کرنے کا فیصلہ

بیرون ملک میں اسائلم لینے والے پاکستانیوں کی شہریت ختم کرنے کا فیصلہ

ایسے پاکستانیوں کے شناختی کارڈ بلاک اور پاسپورٹ جاری نہیں کیے جائیں گے
بیرون ملک میں اسائلم لینے والے پاکستانیوں کی شہریت ختم کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

11 Jun 2024

ملکی سلامتی اور سکیورٹی کے تناظر میں وزیر داخلہ کا بڑا قدم اٹھاتے ہوئے بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کی شہریت ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت اُن کے شناختی کارڈ بلاک ہوجائیں گے جبکہ پاسپورٹ بھی جاری نہیں کیے جائیں گے۔ 

ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ سے جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق پاکستان کے قومی مفادکو سامنے رکھتے ہوئے ایسے تمام پاکستانی جو کسی بھی بنیاد پر دوسرے ممالک میں پناہ لیں گے، ان کو پاسپورٹ نہیں ملے گا۔

مر اسلے کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہدایت کی ہے کہ ایسے تمام پاکستانی جنہوں نے کسی بھی دوسرے ملک میں پناہ کیلئے درخواست دے رکھی ہے یاپناہ لے چکے ہیں ان کو پاسپورٹ نہیں دیا جائے گا۔

وزیر داخلہ کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے مراسلہ جاری کردیا ہے، مراسلہ وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ حکام کو بھی بھجوا دیا گیاہے، فیصلے کے نتیجے میں ان پاکستانیوں کے شناختی کارڈ بھی بعد میں بلاک ہوجائیں گے۔

واضح رہے برطانیہ، امریکا، جرمنی اور ناروے پناہ لینے کیلئے پاکستانیوں کیلئے پسندیدہ ترین ممالک ہیں اوریہ ممالک پاکستان کے ساتھ ڈیٹا شئیرنہیں کرتے جبکہ ریاست کو بھی اس بات کاپتہ نہیں چلتاکہ کون کس ویزہ پر بیرون ملک مقیم ہے، ملکی مفادکو سامنے رکھتے ہوئے ریاست نے ان کوپاسپورٹ نہ جاری کرنے کافیصلہ کیاہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!