چہلم جلوس، کراچی میں کونسے راستے بند ہوں گے؟ ٹریفک پلان سامنے آگیا

چہلم جلوس، کراچی میں کونسے راستے بند ہوں گے؟ ٹریفک پلان سامنے آگیا

کراچی ٹریفک پولیس نے متبادل پلان جاری کردیا، شہریوں کو عمل کی ہدایت
چہلم جلوس، کراچی میں کونسے راستے بند ہوں گے؟ ٹریفک پلان سامنے آگیا

ویب ڈیسک

|

24 Aug 2024

کراچی ٹریفک پولیس نے شہدا کربلا کے چہلم کے جلوس کے سلسلے میں متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق چہلم امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر میں امام بارگاہ حسینہ ایرانیاں پر اختتام پذیر ہوگا۔

جلوس کے باعث ایم اے جناح روڈ  گرومندر سے ٹاور تک مکمل بند رہیگا اور جلوس کے شرکا کے علاوہ کسی کو پیدل تک جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

متبادل ٹریفک پلان

محکمہ ٹریفک کے مطابق ایم اے جناح روڈ کی بندش کے بعد ٹریفک کی روانی کو رواں رکھنے کیلیے ناظم آباد سے آنے والئ گاڑیوں کو لسبیلہ چوک سےنشتر روڈ کی طرف بھیجا جائے گا جبکہ لیاقت آباد سےآنے والے مسافر تین ہٹی سے سینٹرل جیل کی جانب جاسکیں گے۔

اسی طرح حسن اسکوائر سے پیپلز چورنگی جانے والے مسافرکشمیر روڈ سےشاہراہ قائدین اورجیل روڈ فلائی اوور سےتین ہٹی سے نشتر روڈ جاسکیں گے، شاہراہ فیصل سے شاہراہ قائدین، نمائش جانے والے افراد کشمیر روڈ سے اپنی منزل کی جانب روانہ ہوسکیں گے۔

متبادل ٹریفک پلان کے مطابق سینٹرل جیل گیٹ جمشید روڈ، گرومندر ایم اے،جناح روڈ کی جانب جانے والےمسافرگرومندر سے بہاردر یار جنگ روڈ سولجر بازار سے اپنی منزل کی جانب جاسکیں گے جبکہ گارڈن چڑیا گھر سے ایم اے جناح روڈ جانے والے افراد انکل سریا سے گل پلازہ اور ہولی فیملی ہسپتال سے اپنی منزل کی جانب جاسکتے ہیں۔

پولیس کے مطابق تمام ہیوی ٹریفک کو لیاقت آباد نمبر 10 سے ناظم آباد چورنگی دو نمبر کی طرف موڑدیا جائے گا، جس کے بعد اُسے حبیب بینک فلائی اوور،اسٹیٹ ایونیو روڈ، شیرشاہ سے ماڑی پور کی طرف بھیجا جائے گا جبکہ تمام ہیوی ٹریفک کو شاہراہ فیصل یا راشد منہاس روڈ ، اسٹیڈیم روڈ،حبیب بینک پل،شیرشاہ سے ماڑی پور تک آنے کی اجازت ہوگی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ہرقسم کی چھوٹی یا بڑی ٹریفک کو گرومندر چوک سے آگے جلوس کے روٹ پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی، اس ٹریفک کو، بہادر یار جنگ روڈ سولجر بازار کی طرف موڑ دیا جائے گا اور ایم اے جناح روڈ پر ہر قسم کی گاڑی کا داخلہ ممنوع ہوگا جبکہ جلوس میں اجازت نامے کی حامل گاڑیوں کو داخلےکی اجازت ہوگی اور ایسے گاڑی والوں کو اسٹیکر چسپاں کرنا لازمی ہوگا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق جلوس میں شامل ہونے کیلئے اسٹیکر والی گاڑیاں کو شاہراہ قائدین،سوسائٹی لائٹ سگنل سے داخلے کی اجازت ہوگی، کسی بھی گاڑی کو جلوس کے روٹ پر کھڑی کرنیکی اجازت نہیں ہوگی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!