دعا بھٹو، حلیم عادل شیخ سے طلاق کیلیے پھر عدالت پہنچ گئیں

دعا بھٹو، حلیم عادل شیخ سے طلاق کیلیے پھر عدالت پہنچ گئیں

دعا بھٹو کی درخواست پر عدالت نے حلیم عادل شیخ کو نوٹس جاری کردیا
دعا بھٹو، حلیم عادل شیخ سے طلاق کیلیے پھر عدالت پہنچ گئیں

ویب ڈیسک

|

30 Jul 2024

دعا بھٹو نے پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سے خلع کیلیے عدالت میں درخواست دائر کردی۔

عدالت نے طاہرہ عرف دعا بھٹو کی درخواست پر حلیم عادل شیخ کو نوٹس بھی جاری کیا۔ کراچی میں سول اینڈ فیملی جج کے روبرو طاہرہ عرف دعا بھٹونے سول اینڈ فیملی جج کی عدالت سے خلع کی دعوی پر سماعت ہوئی۔ 

فیملی کورٹ نے حلیم عادل شیخ کو خلع کے دعوے پر نوٹس جاری کردیا۔ دعا بھٹو اور حلیم عادل شیخ کا ایک بیٹا بھی ہے۔ طاہرہ بھٹو عرف دعا بھٹو نے اس سے پہلے بھی خلع کے لئے عدالت سے رجوع کیا تھا تاہم صلح کے بعد انہوں نے خلع کا دعویٰ واپس لے لیا تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!