دبئی لیکس میں شامل پاکستانیوں کیخلاف کارروائی شروع

دبئی لیکس میں شامل پاکستانیوں کیخلاف کارروائی شروع

ایف بی آر نے نوٹسسز جاری کردیے، کچھ سے ٹیکس ریکوری بھی کرلی گئی
دبئی لیکس میں شامل پاکستانیوں کیخلاف کارروائی شروع

ویب ڈیسک

|

13 Jun 2024

 فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے دبئی لیکس میں بیرون ملک جائیدادیں بنانے والوں کے خلاف کاروائی شروع کرتے ہوئے انہیں نوٹسز جاری کردیے۔ 

چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبر ٹوانہ کا کہنا ہے کہ دبئی لیکس میں جن لوگوں کے بیرون ملک جائیدادیں بنانے کے حوالے سے نام آئے ان کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں جبکہ بعض کیسوں میں ٹیکس کی ریکوری بھی کی گئی ہے۔

دبئی لیکس کے حوالے سے ہونے والے سوال کے جواب میں چیئرمین ایف بی آر کا مزید کہنا تھا کہ دبئی لیکس میں سامنے آنے ناموں میں سے بہت سے لوگوں کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں اور کئی کیسوں میں ریکوری بھی کی گئی ہے جبکہ کئی کیسوں میں لوگا پیل میں گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں اور جن کیخلاف کاروائی کی جارہی ان کی تفصیلات میڈیا کو فراہم کردی جائیں گی اس کے علاوہ بجٹ میں جن چیزوں سے ٹیکس چھوٹ ختم کی گئی ہے اسکی تفصیلات فنانس بل میں شامل ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!