ڈاکٹر فہیمدہ مرزا کی گاڑی کو حادثہ، اسپتال منتقل

ڈاکٹر فہیمدہ مرزا کی گاڑی کو حادثہ، اسپتال منتقل

فہمیدہ مرزا کی حالت خطرے سے باہر، اسپتال منتقل
ڈاکٹر فہیمدہ مرزا کی گاڑی کو حادثہ، اسپتال منتقل

ویب ڈیسک

|

19 Dec 2023

شہر قائد کے علاقے ڈیفنس خیابان شمشیر کے قریب سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق فہیمدہ مرزا کے ساتھ گاڑی میں اُن کا بیٹا بھی سوار تھا، خیابان شمشیر کے قریب پیچھے سے آنے والی تیز رفتار گاڑی نے ان کی گاڑی کو ٹکر ماری تھی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئیں اور انھیں فوری طبی امداد کے لیے کلفٹن میں قائم نجی اسپتال لیجایا گیا۔

واقعے کی اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پہنچ گئی جبکہ حادثے میں دونوں گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ حادثے کے وقت کار میں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے ہمراہ ان کا بیٹا بھی موجود تھا جو کہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ پر جب پولیس پہنچی تو وہاں دونوں گاڑیاں موجود نہیں تھیں اور معلوم کرنے بتایا گیا کہ دونوں گاڑیاں اسپتال روانہ ہوچکی تھی جس پر پولیس نجی اسپتال پہنچ گئی تاہم فہمیدہ مرزا کے بیٹے حسنین مرزا نے اسپتال میں پولیس کو بتایا کہ ہماری گاڑی کو عقب سے آنے والی گاڑی نے ٹکر ماری تھی جس کی وجہ والدہ زخمی ہوئی ہیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم پولیس واقعہ کی مزید چھان بین کر رہی ہے ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!