ڈی چوک کو ایک بار پھر کنٹینرز سے بند کردیا گیا

ڈی چوک کو ایک بار پھر کنٹینرز سے بند کردیا گیا

نادرہ چوک سے ڈی چوک آنے والے راستے کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا۔
ڈی چوک کو ایک بار پھر کنٹینرز سے بند کردیا گیا

Webdesk

|

28 Nov 2024

اسلام آباد: ڈی چوک کو ایک بار پھر کنٹینرز سے بند کردیا گیا ہے، ڈی چوک بلیو ایریا کے اطراف ایک بار پھر کنٹینرز لگادیئے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلیو ایریا کو خیبر پلازہ کے پاس سے ڈی چوک آنے والے راستے کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ نادرہ چوک سے ڈی چوک آنے والے راستے کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ ڈی چوک سے ریڈ زون میں جانے والے راستے پر پہلے سے کنٹینرز موجود ہیں، جنہیں ابھی تک نہیں ہٹایا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے وفاقی وزیر انجینئر امیرمقام کی پریس کانفرنس کے بعد صوبائی حکومت میں ہلچل مچ گئی اور فوری طور پر رات 9 بجے صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔

 امیرمقام نے وفاقی حکومت کی جانب سے گورنر راج کے نفاذ کی دھمکی دی اور صوبائی حکومت کے اقدامات کو غیر قانونی قرار دیا، خاص طور پر وزیراعلی کی احتجاجی سیاست میں مداخلت پر تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کو سرکاری وسائل کا استعمال کرتے ہوئے وفاقی حکومت پر حملوں سے باز رہنا چاہیے، ورنہ گورنر راج لگانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

 امیرمقام کے بیانات کے بعد صوبائی حکومت نے گورنر راج کے نفاذ کے آئینی اور قانونی پہلوں پر غور کیا اور وفاقی حکومت کے الزامات کا جواب دیا۔

تاہم، سیاسی بحران کی شدت کے پیش نظر گورنر راج کے نفاذ کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ امیرمقام نے پختونوں کی بدنامی پر بھی تشویش ظاہر کی اور کہا کہ ان اقدامات سے پختونوں کے مفادات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!