ڈی چوک سے آخر میں نکلا، بشریٰ بی بی کو بچانا اولین ترجیح تھی، وزیراعلیٰ گنڈا پور
Webdesk
|
29 Nov 2024
پشاور: وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ ڈی چوک سے سب سے آخر میں نکلا کیونکہ بشریٰ بی بی کو بچانا میری اولین ترجیح تھی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ اعلی امین گنڈا پور کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں اراکین نے وزیراعلیٰ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا جبکہ ڈی چوک دھرنے سے غائب رہنے پر مرکزی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
وزیراعلیٰ نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی چوک سے سب سے آخر میں نکلا تھا، میری اولین ترجیح بشری بی بی کو بچانا تھا کیونکہ اگر انہیں کچھ ہوجاتا تو یہ ہمارے لیے شرم کی بات تھی۔
اُن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا حکم ہو تو وزارت اعلی کیا اسمبلی رکنیت بھی چھوڑ دوں گا تاہم اراکین نے وزیراعلیٰ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں پارلیمانی کمیٹی نے احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہاسلام آباد سے واپس آنا پارٹی کی ناکامی نہیں ہے۔
پارلیمانی پارٹی نے گرفتار اور لاپتہ کارکنان کے لیے ضلعی سطح پر کمیٹیاں قائم کرنے اورمعاونت کیلیے قانونی ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے
Comments
0 comment