اڈیالہ جیل پر حملے کی کوشش ناکام، تین افغانی دہشت گرد گرفتار

اڈیالہ جیل پر حملے کی کوشش ناکام، تین افغانی دہشت گرد گرفتار

دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ، دھماکا خیز مواد اور جیل کا نقشہ نکلا ہے
اڈیالہ جیل پر حملے کی کوشش ناکام، تین افغانی دہشت گرد گرفتار

ویب ڈیسک

|

7 Mar 2024

پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اڈیالہ جیل کو بڑی تباہی سے بچاتے ہوئے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کے مطابق اڈیالہ جیل کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ہے، پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے بھاری اسلحہ، بارود اور اڈیالہ جیل کا نقشہ برآمد ہوا ہے۔

سید خالد ہمدانی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے ہے جن کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ، آئی ای ڈی اور خودکار ہتھیار برآمد کیے گئے ہیں، تینوں دہشت گردوں کو تفتیش کے لیے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

سی پی او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا اڈیالہ اور اطراف میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اڈیالہ جیل کو اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی تھی جسکے بعد سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!