دفاع کیلیے 2 ہزار ارب سے زائد، صحت کیلیے 27 ارب روپے بجٹ کی تجویز

دفاع کیلیے 2 ہزار ارب سے زائد، صحت کیلیے 27 ارب روپے بجٹ کی تجویز

حکومت نے آئندہ مالی سال کیلیے دفاعی بجٹ بھی مختص کردیا ہے
دفاع کیلیے 2 ہزار ارب سے زائد، صحت کیلیے 27 ارب روپے بجٹ کی تجویز

ویب ڈیسک

|

12 Jun 2024

وفاقی حکومت نے نئے مالی سال 2024-2025 کیلیے دفاعی بجٹ 2 ہزار ارب سے زائد مختص کردیا جبکہ صحت کیلیے 27 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کردیا۔ جس میں آئندہ مالی سال کیلیے دفاعی بجٹ میں269.471 ارب روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

 دفاع و دفاعی خدمات کیلئے2128.781 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ پچھلے سال کا نظر ثانی شدہ دفاعی بجٹ 1859.31ارب روپے تھا۔ سول انتظامیہ کے لیے 847 ارب، پنشن کے لیے 1014 ارب اور بجلی و گیس کی سبسڈی کی مد میں 1013 روپے رکھے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وزارت صحت کیلئے 27 ارب روپے کا بجٹ مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!