دہشتگردی کے خلاف جنگ قومی عزم کیساتھ جاری رہے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر
Webdesk
|
21 May 2026
راولپنڈی: چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ ملک میں پائیدار امن و استحکام کے قیام تک دہشتگردی کے خلاف جنگ قومی عزم کیساتھ جاری رہے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے افسران و جوانوں کو عسکری اعزازات دینے کیلیے جی ایچ کیو میں تقریب ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی فیلد مارشل عاصم منیر تھے۔
رپورٹس کے مطابق فیلڈ مارشل نے شہدا کے اہلِخانہ کی ثابت قدمی، وقار اور حوصلے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے شہدا کی بے مثال قربانیوں اور وطن سے لازوال وابستگی کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل نے شہدا کے اہلِ خانہ، افسران اور جوانوں کو اعزازات سے نوازا ، آپریشنز میں غیر معمولی بہادری اور وطن کیلئے نمایاں خدمات کے اعتراف میں مختلف اعزازات بشمول 50 ستارہ امتیاز اور12 تمغہ بسالت عطا کیے گئے۔
سپہ سالار نے کہا کہ شہدا اور غازی قوم کا لازوال فخر ہیں ، شہدا کی عزت اور قربانی ہر پاکستانی کے لیے مقدس امانت ہے ، مادر وطن کا امن و امان شہدا کی عظیم قربانیوں اور غیر متزلزل عزم کا مرہون منت ہے۔
فیلڈمارشل نے پاک فوج اورقانون نافذ کرنیوالیاداروں کی آپریشنل تیاری اورغیر متزلزل عزم کو بھی سراہا۔
Comments
0 comment