ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی، سپریم کورٹ نے کیس کو سماعت کیلیے مقرر کرلیا

ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی، سپریم کورٹ نے کیس کو سماعت کیلیے مقرر کرلیا

چیف جسٹس کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ 8 دسمبر کو سماعت کرے گا
ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی، سپریم کورٹ نے کیس کو سماعت کیلیے مقرر کرلیا

Webdesk

|

7 Dec 2023

سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو عدالت سے پھانسی کے حوالے سے 2011 میں دائر ہونے والے صدراتی ریفرنس کو آئندہ ہفتے سماعت کے لیے مقرر کرلیا۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صدارتی ریفرنس پر سماعت 8 دسمبر کو چیف جسٹس کی سربراہی میں نو رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

بینچ میں جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحیٰی آفریدی، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔

نو رکنی لارجر بینچ آئندہ ہفتے منگل کے روز کیس کی سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے دور صدارت 2011 میں ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دینے سے متعلق بطور صدر ریفرنس دائر کیا تھا، جسے اب 12 سال بعد سماعت کیلیے مقرر کیا گیا ہے۔

اس سے قبل پیپلزپارٹی متعدد بار اس ریفرنس کی سماعت کا مطالبہ بھی کرچکی ہے اور اس کا شکوہ تھا کہ ریفرنس کو سماعت کیلیے مقرر نہ کرنا ناانصافی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!