کراچی : تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا

کراچی : تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا

گلشن حدید کے علاقے میں تیز رفتار بس کی ٹکر سے ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔
کراچی : تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا

Webdesk

|

10 Jan 2026

  کراچی: گلشن حدید میں تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا، واقعے کے بعد بس کا ڈرائیور فرار ہو گیا۔

کراچی میں گلشن حدید کے علاقے میں تیز رفتار بس کی ٹکر سے ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق شخص کی شناخت 55 سالہ ذوالفقار لاشاری کے طور پر ہوئی ہے تاہم واقعے کے بعد بس کا ڈرائیور فرار ہو گیا۔

پولیس حکام نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے حادثے کے بعد علاقے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

یاد رہے چند روز قبل کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹان مسلم کالونی میں ایک تیز رفتار منی بس کی ٹکر سے پانچ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!