سابق سینیٹر مشتاق احمد کا نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان

سابق سینیٹر مشتاق احمد کا نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان

اعلان کی تقریب کے موقع پر مرکزی قیادت، کارکنان، رفقا اور سول سوسائٹی کے افراد شریک ہوئے
سابق سینیٹر مشتاق احمد کا نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان

Webdesk

|

10 Jan 2026

اسلام آباد: سابق سینیٹر مشتاق احمد نے نئی سیاسی جماعت پاکستان رائٹس موومنٹ کے قیام کا اعلان کردیا۔

نئی سیاسی جماعت کے اعلان کی تقریب کے موقع پر مرکزی قیادت، کارکنان، رفقا اور سول سوسائٹی کے افراد شریک ہوئے۔

اس موقع پر مشتاق احمد نے کہا کہ ہماری پارٹی 1973 کے آئین کے اصولوں کی پابند ہوکر کام کرے گی، معاشرے میں عام آدمی اپنے حقوق سے محروم ہے، اسی لیے  ہماری پارٹی برابری کی سطح پر سب کی خدمت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان رائٹس موومنٹ کا مقصد چند طبقات کی اجارہ داری کا خاتمہ، سماجی و معاشی انصاف، فوری اور سستا انصاف، آزادی اظہار، تعلیم و صحت کی فراہمی، غربت اور کرپشن کے خاتمے، ماورائے عدالت قتل اور ملٹری آپریشنز کے خاتمے اور وفاقی اکائیوں کے درمیان اعتماد کی بحالی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!